ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی کھوسہ 20 اکتوبر 1935 کو ے بہادر گڑھ ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے امریکی وفد کی اندرون لاہور بسنت فیسٹیول میں آمد  لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت فیسٹیول  بسنت پر شہریوں کے لیے فری سفری سہولیات، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا پلان فائنل پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر تنقید، جوابدہی کا نظام بدستور کمزور ،،پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر شدید تنقید کے باوجود متعلقہ اداروں کا قبلہ درست نہ ہو سکا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب 47 ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکج عوام کے لیے لا رہی ہے۔ اس پیکج کے تحت تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔نگہبان رمضان پیکج کارڈز کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ پیکج ان افراد کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہے۔ اس کے علاوہ، مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز، جن میں لیبر اور ستھرا پنجاب کے افراد شامل ہیں، بھی اس پیکج سے فائدہ اٹھائیں گے پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اپوزیشن نے گرفتاریوں، سیاسی انتقام اور بسنت پر پابندی کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حکومتی بینچوں سے وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے سخت جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن اسمبلی کو جلسہ گاہ بنانا چاہتی ہے اور عوامی مسائل پر سیاست کر رہی ہے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی کھوسہ 20 اکتوبر 1935 کو ے بہادر گڑھ ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے امریکی وفد کی اندرون لاہور بسنت فیسٹیول میں آمد  لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت فیسٹیول  بسنت پر شہریوں کے لیے فری سفری سہولیات، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا پلان فائنل پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر تنقید، جوابدہی کا نظام بدستور کمزور ،،پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر شدید تنقید کے باوجود متعلقہ اداروں کا قبلہ درست نہ ہو سکا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب 47 ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکج عوام کے لیے لا رہی ہے۔ اس پیکج کے تحت تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔نگہبان رمضان پیکج کارڈز کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ پیکج ان افراد کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہے۔ اس کے علاوہ، مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز، جن میں لیبر اور ستھرا پنجاب کے افراد شامل ہیں، بھی اس پیکج سے فائدہ اٹھائیں گے پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اپوزیشن نے گرفتاریوں، سیاسی انتقام اور بسنت پر پابندی کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حکومتی بینچوں سے وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے سخت جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن اسمبلی کو جلسہ گاہ بنانا چاہتی ہے اور عوامی مسائل پر سیاست کر رہی ہے

پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 میں مجوزہ ترامیم تیار کر لی گئیں ،صوبائی کابینہ نے غیر قانونی قبضوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ان ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب حکومت ان ترامیم کی حتمی منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرے گی۔

مجوزہ ترامیم کے تحت پنجاب پراپرٹی ٹربیونل کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جائے گا، جہاں پراپرٹی سے متعلق تنازعات اب براہِ راست دائر کیے جا سکیں گے۔ ٹربیونل میں ایڈیشنل سیشن جج (ان سروس) بطور پریذائیڈنگ آفیسر تعینات ہوں گے۔ ٹربیونل کیس کو رپورٹ کے لیے سکروٹنی کمیٹی کو بھجوانے کا اختیار رکھے گا، جو 30 دن میں رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ 15 دن کی توسیع بھی ممکن ہو گی۔

ترامیم کے مطابق ٹربیونل کو عبوری ریلیف دینے اور کیس کے دوران حفاظتی و احتیاطی اقدامات کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔ غیر قانونی قبضے کی صورت میں 5 سے 10 سال قید، ایک کروڑ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بل میں جھوٹی، بے بنیاد یا بدنیتی پر مبنی درخواستوں کے خلاف بھی سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ جھوٹی شکایت پر 1 سے 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ ٹربیونل کو قانونی مالک کو قبضہ واپس دلانے اور فیصلے کے فوراً بعد جائیداد بحال کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔

مجوزہ ترامیم کے تحت سکروٹنی کمیٹی کو از خود ریفرنس بھیجنے کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کا سیکشن 10 بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ عبوری احکامات کے خلاف اپیل یا نظرثانی کی اجازت نہیں ہوگی۔

قانون کے مطابق اپیل صرف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جا سکے گی، جس کے لیے پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری لازم ہوگی۔ اپیل 30 دن کے اندر دائر کرنا ہو گی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نامزد کردہ بینچ کے سامنے سنی جائے گی، جو 30 دن میں اپیل نمٹانے کا پابند ہوگا۔ بیل سے متعلق درخواستیں بھی لاہور ہائیکورٹ میں ہی سنی جائیں گی۔

مزید برآں، ٹربیونل کو متعلقہ جرائم کو ایک ہی ٹرائل میں نمٹانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ حکومت کے مطابق ان ترامیم کا مقصد غیر قانونی قبضوں کا خاتمہ اور جائیداد کے اصل مالکان کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی ہے۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates