

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بڑی تبدیلیاں: ابرار احمد چوتھے نمبر پر، شاہین اور فرحان کی بھی ترقی
ستمبر 24, 2025
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں کئی کھلاڑیوں نے نمایاں ترقی کی ہے۔ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی بدستور پہلے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 12ویں پوزیشن سے چوتھے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجے بہتری کے بعد 25ویں اور حارث رؤف نو درجے ترقی کے بعد 28ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ دوسری جانب محمد نواز کی رینکنگ میں 13 درجے کمی کے بعد وہ 46ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں، جبکہ صفیان مقیم تین درجے نیچے آ کر 14ویں نمبر پر آ گئے۔ بھارت کے ہارڈک پانڈیا چھ درجے بہتری کے بعد 60ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بیٹرز کی رینکنگ