ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 19ویں روز فلم، تھیٹر اور کلاسیکی موسیقی کی رنگا رنگ محفلیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مالی دباؤ، ایئر انڈیا کا چینی فضائی حدود کے استعمال کے لیے لابنگ شروع گواتیمالا میں ٹین ایج بیوٹی کوئین ٹریفک حادثے میں جاں بحق، شہر میں رنج و غم کی لہر اگلے مون سون سے قبل پیشگی تیاری کی ہدایت، وزیرِ اعظم کی قلیل مدتی منصوبے کی منظوری ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بھرپور آپریشن، 62 املاک سیل سنگاپور میں اداکارہ اریانا گرانڈے کو پکڑنے والا آسٹریلوی شخص 9 روز قید کی سزا کا مستحق پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائیاں، منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام لاہور کی فضا میں نمایاں بہتری، نومبر میں ایئرکوالٹی میں 30 فی صد اضافہ پنجاب حکومت کا سموگ سے بچاؤ کیلئے شہر بھر میں ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری پنجاب حکومت کے دعوے الٹ،لاہور میں چوبیس گھنٹے میں جرائم کی سینکڑوں وارداتیں رپورٹ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 19ویں روز فلم، تھیٹر اور کلاسیکی موسیقی کی رنگا رنگ محفلیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مالی دباؤ، ایئر انڈیا کا چینی فضائی حدود کے استعمال کے لیے لابنگ شروع گواتیمالا میں ٹین ایج بیوٹی کوئین ٹریفک حادثے میں جاں بحق، شہر میں رنج و غم کی لہر اگلے مون سون سے قبل پیشگی تیاری کی ہدایت، وزیرِ اعظم کی قلیل مدتی منصوبے کی منظوری ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بھرپور آپریشن، 62 املاک سیل سنگاپور میں اداکارہ اریانا گرانڈے کو پکڑنے والا آسٹریلوی شخص 9 روز قید کی سزا کا مستحق پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائیاں، منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام لاہور کی فضا میں نمایاں بہتری، نومبر میں ایئرکوالٹی میں 30 فی صد اضافہ پنجاب حکومت کا سموگ سے بچاؤ کیلئے شہر بھر میں ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری پنجاب حکومت کے دعوے الٹ،لاہور میں چوبیس گھنٹے میں جرائم کی سینکڑوں وارداتیں رپورٹ

ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی یاد کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام

لاہور(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ٹریفک حادثات ہر سال ہزاروں خاندانوں کے پیارے چھین لیتے ہیں، جو ہر دل کے لیے ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر مکمل احتیاط برتیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی و دیگر افراد کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے اور رفتار کی حد کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ پیدل چلنے والوں کو ترجیح دی جائے اور سڑک پر ہوش مندی اور احتیاط کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے۔مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے جامع اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت جرمانے اور پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، جبکہ حادثات کی روک تھام کے لیے گاڑیوں کی فٹنس کے باقاعدہ ٹیسٹ بھی کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں سیف سٹی اور جدید ٹریفک نظم و نسق کے اقدامات نہ صرف شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں بلکہ مجموعی طور پر حادثات میں کمی کا باعث بن رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اگر سب ڈرائیونگ کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو حادثات کم ہوں گے اور پاکستان کے شہری محفوظ رہیں گے۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates