کراچی ( کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی تمباکو کی برآمدات نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اکتوبر 2025 میں تمباکو کی برآمدات 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو اب تک کی ماہانہ بلند ترین سطح ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں تمباکو کی برآمدات 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی تھیں، تاہم اکتوبر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران تمباکو کی مجموعی برآمدات کا حجم 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال 2024-25 کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں تمباکو کی برآمدات 6 کروڑ 81 لاکھ ڈالر تھیں۔ ماہرین کے مطابق برآمدات میں اس اضافے سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی بلکہ تمباکو کی صنعت کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔



