وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنایا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر قیادت انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے تک بلا امتیاز آپریشنز جاری رکھے جایئں گے ۔تجاوزات کے خلاف آپریشنز میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایم سی ایل ریگولیشن ونگ اور پیرا کے اہلکار شریک تھے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے علاقوں میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کی ۔ ایم سی ایل ریگولیشن اسکواڈ نے تجارتی مراکز و دیگر علاقوں میں آپریشنز کیےضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1023 غیر قانونی تجاوزات ختم کرکے سامان ضبط کرلیا گیا ۔ شہر بھر سے 2484 بینرز، فلیکسز و دیگر بصری آلودگی مواد اتار دیئے گئے ضبط کیا گیا سامان ایم سی ایل کے سرکاری اسٹور میں جمع کروا دیا گیا ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشنز سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری نظر آ رہی ہے ۔ شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس جاری ہے رہے گی ۔ ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہری شکایات کیلئے ڈی سی لاہور کنٹرول روم 03070002345 پر رابطہ کریں .شہری شکایات کیلئے ڈی سی لاہور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں ۔ڈی سی لاہور نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی ہر قسم کی تجاوزات فوری ختم کی جائیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کریں،



