کین کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کی شوگر ملیں 15 نومبر سے گنے کی کرشنگ کا آغاز کریں گی ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام شوگر ملوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ بروقت کرشنگ کا آغاز کریں میں کمشنر نے نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام شوگر ملز کو بھجوا دی ہیں نوٹیفکیشن میں کین کمشنر کی جانب سے واضع کیا گیا ہے کہ کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔میں کمشنر کا کہنا ہے کہ بروقت کرشنگ شروع کرنے سے کسان کو جلد ادائیگی اور صارف کو وافر چینی دستیاب ہو گی ۔



