ہانگ کانگ (اسپورٹس ڈیسک) سکسز ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے جورک وین 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ *بلکی سمجمن اور یتھن جان بالترتیب 26 اور 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے صرف 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا کر میچ اپنے نام کرلیا۔اوپنر عبدالصمد نے صرف 10 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی جارحانہ اننگز* کھیلی، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع نے 36 رنز جوڑے۔کپتان عباس آفریدی نے آخر میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔پاکستان کی اس جیت کے ساتھ وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں وہ ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی مہم جاری رکھے گا۔



