پاکستان کی شوبز انڈسٹری منگل کے روز اس وقت سوگوار ہوگئی جب اسلام آباد کے علاقے جی-11 میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔سانحےکی خبر پھیلتے ہی ملک بھر کے اداکاروں، گلوکاروں اور فنکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور قوم سے اتحاد اور امن کی اپیل کی۔اداکارہ مایا علی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: “خدایا رحم کرو، اس ظلم سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوتا۔”سینئر اداکار عدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ “انسانیت ہمیشہ فتح پائے گی، امن تشدد پر غالب آئے گا۔”ریپر طلحہ انجم نے دہشت گردی کے خلاف ملک کے عزم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ “جو اس طرح کے جرائم کرتے ہیں، انہیں اصلاح نہیں بلکہ انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔”گلوکار فرحان سعید نے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائیں کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ “پاکستان میں امن و استحکام جلد بحال ہوگا۔” اداکار عثمان خالد بٹ نے جاں بحق افراد کے لیے دعا کرتے ہوئے قوم کے لیے سلامتی کی دعا مانگی، جبکہ بلال اشرف نے لکھا کہ “میرا دل ہر اس شخص کے ساتھ ہے جو اس سانحے سے متاثر ہوا۔”شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ اور افسوس کے پیغامات کے اس سلسلے نے اس بات کی عکاسی کی کہ یہ سانحہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ پورے ملک کے دلوں کو دہلا گیا ہے۔



