انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی . پراسکیوشن نے آج بھی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا اور استدعا کی کہ اسے پیش کرنے کیلئے وقت دیا جائے. سابق وزیر خارجہ کے وکیل مدثر عمر نے ریکارڈ پیش نہ کرنے اعتراض کیا کہ پراسکیوشن ضمانت پر فیصلہ کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے. اسیکوشن سے پوچھیں ہر مرتبہ یقین دہانی کے باوجود ریکارڈ پیش کیوں نہیں کیا جاتا. عدالت نے پراسیکوشن کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دے دی. ضمانت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت 25 نومبر کو ہوگی.



