پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہےکہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کاراباخ میں آذربائیجان کی کامیابی خود مختاری اور حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والی اقوام کے لئے مشعل راہ ہے

باکو (انٹرنیشبل ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کارا باخ میں آذربائیجان کی کامیابی غزہ کے بہادر عوام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سمیت منصفانہ موقف، خود مختاری اور حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والی اقوام کے لئے مشعل راہ ہے، معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا، بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان نے پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت فراہم کرنے پر ترکیہ اور قطر کے شکر گزار ہیں۔ غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن کسی کو اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو یہاں آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت میرے لیے باعث افتخار ہے، پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو 44 روزہ جنگ میں کامیابی کےتاریخی دن کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،پریڈ میں پاک فوج کے دستے اور جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت انتہائی اہم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ،ترکیہ اور آذربائیجان تین ملک اور ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،تینوں برادر ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے، بھارت کے ساتھ چار روزہ جنگ میں عظیم کامیابی معرکہ حق کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کی حامل تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ پانچ سال پہلے آذربائیجان کے بہادر سپوتوں نے صدر الہام علیوف کی قیادت میں تاریخ رقم کی اور آذربائیجان کی بہادر افواج نے کاراباخ کو آزاد کرایا۔پاکستان برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلہ ضروری ہے،کارا باخ میں آذربائیجان کی کامیابی غزہ کے بہادر عوام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سمیت منصفانہ موقف ، اپنی خود مختاری اور حق خود ارادیت کے لیے جدو جہد کرنے والی اقوام کے لئے مشعل راہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی،ائر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے سات لڑاکا طیارے مار گرائے،معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا، افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا ہے، بھارتی جارحیت کے دوران بھرپور یکجہتی پر ترکیہ اور آذربائیجان کے مشکور ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان اور ترکیہ کی طرح امن کا خواہاں ہے لیکن کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے کسی کو اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ کاراباخ میں بے گھر خاندانوں کی گھروں کو واپسی پر خوشی ہوئی ہے،اس سے آذربائیجان کے عوام کی بہبود اور ترقی کے لیے صدر الہام علیوف کے بھرپور عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے،شوشا اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی یہاں پہ موجود ہیں جن کی بصیرت افروز قیادت نے ترکیہ کو ایک جدید ،ترقی پسند اور سٹریٹجک اور معاشی عالمی طاقت بنا دیا ہے اس حوالے سے ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی فتح جنگی میدان میں ہی نہیں بلکہ امن اورہم اہنگی کے پل تعمیر کرنے میں بھی ہے، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان عزت و وقار اور باہمی احترام کی بنیاد پر امن کے لیے صدر الہام کی کاوشوں کو سرا ہتے ہیں،اس سلسلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مثالی قیادت کو بھی سراہتے ہیں جن کی وجہ سے یہ امن کوششیں بار آور ثابت ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بھرپور اور فیصلہ کن کردار کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جنوبی ایشیا میں امن بحال ہوا اور ایک بڑی جنگ ٹل گئی جس سے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچانے میں مدد ملی۔وزیراعظم نے کہا کہ امن کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کا افغانستان کے معاملے پر بھی مشاہدہ کیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کاوشوں کے لیے قطر کے ساتھ سہولت کنندہ کا کردار ادا کرنے پر صدر رجب طیب اردوان کے کردار کو سراہتے ہیں اس سے ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپنے خون اور بے مثال قربانیوں سے اپنی سرزمین کو آزاد کرانے والوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے آنے والی نسلوں کے لیے تاریخ میں اپنا نام رقم کرا دیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر یوم فتح کی مرکزی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی تقریب میں شریک ہوئے،فیڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب میں پاکستان،آذربائیجان اور ترکیہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے،اس موقع پر آذربائیجان کی طرف سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔یوم فتح پر آذربائیجان کے فوجی دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور مہمانوں کو سلامی دی۔پریڈ میں پاک فوج کے دستے نےبھی خصوصی شرکت کی،پاک فوج کے دستے نے قومی پرچم تھامے مہمانوں کو سلامی دی۔پاک فوج کے دستے کی قیادت میجر ثاقب نے کی۔یوم فتح پر آذربائیجان کے جنگی ساز و سامان کی بھی نمائش کی گئی،یوم فتح کی پریڈ میں آذربائیجان کے جنگی طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے ہیلی کاپٹرز نے قومی پرچم کے ساتھ فلائی پاسٹ کیا، گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فارمیشن نے سلامی دی۔پریڈ گراؤنڈ میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج بھی دیکھنے میں آئی، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا اور پریڈ گراؤنڈ کے اوپر رنگ بکھیر دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں خوش آمدید کہتا ہوں،تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں،ترکیہ اورپاکستان نے ہماری بھرپور حمایت کی، ترکیہ اور پاکستان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔مشکل وقت میں دوستوں نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا وہ ہمارا اثاثہ ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، اپنے بھائی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تقریب میں شرکت پر بہت خوشی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان سے اظہار یکجہتی پر مشکور ہوں، رجب طیب اردوان کی حمایت اور اظہار یکجہتی پر بھی شکر گزار ہوں پاکستان اور ترکیہ کے فوجی دستے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان علاقائی امن اور ترقی کے لیے پرعزم ہے، آذربائیجان کے بہادر عوام نے سلامتی اور خود مختاری کے لیے بھرپور ساتھ دیا،ہم اپنی معیشت اور مسلح افواج کو مضبوط بنا رہے ہیں،دفاع سمیت تمام شعبوں میں بہتری کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ہم نے پائیدار ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرنی ہے، 2020ء کی 44 روزہ جنگ ہمارے عزم، حوصلے اور کامیابی کی داستان ہے، آذربائیجان کی افواج نے میدان جنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،شوشا شہر کی آرمینیا سے آزادی ہماری عظیم فتح ہے، آرمینیا سے امن معاہدہ ہمارے موقف کی کامیابی ہے۔آذربائیجان اپنی معاشی اور سیاسی آزادی کو برقرار رکھے گا۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر بہت خوش ہوں،یوم فتح پر آذربائیجان کی حکومت اورعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تقریب میں تمام دوست ممالک کے نمائندوں اور بالخصوص پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آذربائیجان کی خوشی میں شریک ہیں۔آذربائیجان کے بہادر سپوتوں نے اپنی سرزمین کا کامیابی سے دفاع کیا،ہم نے اتحاد اور یکجہتی سے آگے بڑھتے رہنا ہے،کاراباخ میں آذربائیجان کی فتح سے خطے میں ایک نئے دور کا اغاز ہوا ہے۔کارا باخ کی فتح سے ناانصافی کے ایک دور کا خاتمہ ہوا،ہم تین ملک ایک خاندان کی مانند ہیں، صدر الہام علیوف کی قیادت میں آذربائیجان نے ہر میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ آذربائیجان اور آرمینیا کی قیادت کی دانشمندی کا مظہر ہے،صدر الہام علیوف اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کاراباخ کا دورہ کیا ہے اور وہاں فتح کے بعد ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کا مشاہدہ کیا ہے اور اس کے لیے ہم ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ،پاکستان اور آذربائجان کے درمیان تعاون وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates