کراچی (نمائندہ خصوصی )سندھ حکومت نے صوبے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت اجتماعات پر پابندی ایک ماہ کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ پابندیاں 12 دسمبر 2025 تک برقرار رہیں گی۔اس توسیع کے تحت سندھ بھر میں کسی بھی جگہ پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ سندھ کے انسپکٹر جنرل (IG) کی درخواست پر کیا گیا، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ خلل سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔



