پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی فلم میکرز مل کر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا

لاہور (پولیٹیکل رپورٹر )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہاہےکہ اس فلم سٹی پر بننے والی کمیٹی کے سامنے ایران کے ممکنہ تعاون کا ذکر رکھا جائے گا۔ آئی ڈیپ نے فلم سٹی کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے۔ ایران کے سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ پنجاب میں ایرانی قالینوں کے ڈسپلے سینٹرز کھولیں۔ پاکستان میں ایرانی قالینوں کی بہت زیادہ مانگ ہے، اس لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی. اس موقع پر ایرانی وفد میں ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ڈاکٹر احمد نوروزی، عباس محمد نژاد، مرتضیٰ شمسی اور علی محمدی نافچی موجود تھے، جبکہ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا احمدانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر محمد نواز، چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ڈی جی پی آر فرید احمد بھی موجود تھے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفد کے شرکاء کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آنے والے رمضان میں قرأت کے مقابلوں کے حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ قرأت کے مقابلوں کا ڈرافٹ ایران قونصلیٹ کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ اقبال ڈے کی طرح قرأت کے مقابلے بھی دونوں ممالک کے تعاون سے منعقد کیے جائیں۔پاکستان کے پروڈیوسرز علامہ اقبال پر فلم بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان اور ایران مشترکہ طور پر ایک جوائنٹ وینچر کے طور پر فلم تیار کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر احمد نوروزی، ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ایران، نے کہا کہ IRIB کے پاس ایران کا سب سے بڑا فلم سٹی موجود ہے، جس میں تربیت یافتہ عملہ اور جدید سہولیات میسر ہیں۔ IRIB نے پیشکش کی کہ وہ پنجاب کے فلم سٹی منصوبے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ پنجاب کے فلم سٹی سے منسلک افراد کو IRIB کے فلم سٹی کے دورے کی دعوت دی گئی۔ قرأت کے مقابلوں میں بھی ایرانی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے فلم سٹی اور ثقافتی منصوبوں کے حوالے سے وفود کے باہمی تبادلے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates