لاہور کے علاقے چیرنگ کراس پر بینائی سے محروم سرکاری اداروں میں ڈیلی ویجر ملازمین کا مستقلی کیلئے احتجاج ک ساتواں روز، ملازمین نے مال روڈ کی ٹریفک کو ایک طرف سے بند کرکے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔نابینا افراد سے اظہار یک جہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض مظاہرے میں پہنچے جہاں اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ پی۔ ٹی۔ آئی نابینا افراد کے ساتھ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے باعث صوبوں میں محرومی پھیلے گی۔ تحریک تحفظ آئین کی کال پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔۔اسے پہلے پی۔ ٹی۔ائی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ بعد ازاں ارکان اسمبلی نے سیکرٹری جنرل کی قیادت میں اسمبلی کی سیڑھیوں پر بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے احتجاج کیا۔۔



