وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدعان سے ملاقات میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) اور ایئرپورٹس کی نجکاری سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ ملاقات عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر کو بتایا کہ حکومت شفاف اور مؤثر طریقے سے نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے تاکہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری حاصل کی جا سکے۔
انہوں نے سعودی وزیر خزانہ کو یقین دلایا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھے گا تاکہ طویل المدتی معاشی استحکام حاصل کیا جا سکے۔
نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
دونوں وزرائے خزانہ نے تجارت اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) جیسے ادارے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاری کے خطرات کم کرنے اور مالی وسائل بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب سے انفراسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کی درخواست کی، جن میں موٹر وے M-6 اور ریل منصوبہ ML-1 شامل ہیں۔ ملاقات میں سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (SFD) کے سربراہ سلطان عبدالرحمن المرشد نے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔
سعودی فنڈ کے مطابق وہ 1976 سے اب تک 1.2 ارب ڈالر سے زائد کے 18 ترقیاتی منصوبوں اور 533 ملین ڈالر کے عطیات فراہم کر چکا ہے۔
سعودی عرب طویل عرصے سے پاکستان کے مالیاتی استحکام اور ترسیلات زر کا بنیادی ذریعہ رہا ہے۔ تقریباً 20 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پایا، جب کہ اب اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کیے جا رہے



