گڑھی شاہو پولیس نے منچلوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 منچلے ون ویلر گرفتارکر لیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ون ویلنگ کی ویڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ویڈیوز سامنے انے پر ملزمان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی گئی۔پولیس نے ملزمان علی حسن اور زین کو علامہ اقبال روڈ سے گرفتار کیا .اور ملزمان پر مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ۔



