اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پوقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے کامیابی کا سرکاری فارم 34 بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے تحت انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، جس کے بعد چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔اسی طرح دیگر امیدواروں کی جانب سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد بلال فاروق تارڑ واحد امیدوار کے طور پر میدان میں رہے، جس پر الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔اس دوران بلال فاروق تارڑ کی حلقہ کے معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں، جنہوں نے ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایاپیپلز پارٹی نے بھی این اے 66 میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔سیاسی مبصرین کے مطابق دیگر امیدواروں کی دستبرداری اور عوامی شخصیات کی حمایت اس امر کی واضح عکاسی ہے کہ بلال فاروق تارڑ حلقے میں عوامی پذیرائی، سماجی خدمات اور ترقیاتی کاموں کے باعث ایک مضبوط مقام رکھتے ہیں.



