ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 19ویں روز فلم، تھیٹر اور کلاسیکی موسیقی کی رنگا رنگ محفلیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مالی دباؤ، ایئر انڈیا کا چینی فضائی حدود کے استعمال کے لیے لابنگ شروع گواتیمالا میں ٹین ایج بیوٹی کوئین ٹریفک حادثے میں جاں بحق، شہر میں رنج و غم کی لہر اگلے مون سون سے قبل پیشگی تیاری کی ہدایت، وزیرِ اعظم کی قلیل مدتی منصوبے کی منظوری ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بھرپور آپریشن، 62 املاک سیل سنگاپور میں اداکارہ اریانا گرانڈے کو پکڑنے والا آسٹریلوی شخص 9 روز قید کی سزا کا مستحق پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائیاں، منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام لاہور کی فضا میں نمایاں بہتری، نومبر میں ایئرکوالٹی میں 30 فی صد اضافہ پنجاب حکومت کا سموگ سے بچاؤ کیلئے شہر بھر میں ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری پنجاب حکومت کے دعوے الٹ،لاہور میں چوبیس گھنٹے میں جرائم کی سینکڑوں وارداتیں رپورٹ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 19ویں روز فلم، تھیٹر اور کلاسیکی موسیقی کی رنگا رنگ محفلیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مالی دباؤ، ایئر انڈیا کا چینی فضائی حدود کے استعمال کے لیے لابنگ شروع گواتیمالا میں ٹین ایج بیوٹی کوئین ٹریفک حادثے میں جاں بحق، شہر میں رنج و غم کی لہر اگلے مون سون سے قبل پیشگی تیاری کی ہدایت، وزیرِ اعظم کی قلیل مدتی منصوبے کی منظوری ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بھرپور آپریشن، 62 املاک سیل سنگاپور میں اداکارہ اریانا گرانڈے کو پکڑنے والا آسٹریلوی شخص 9 روز قید کی سزا کا مستحق پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائیاں، منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام لاہور کی فضا میں نمایاں بہتری، نومبر میں ایئرکوالٹی میں 30 فی صد اضافہ پنجاب حکومت کا سموگ سے بچاؤ کیلئے شہر بھر میں ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری پنجاب حکومت کے دعوے الٹ،لاہور میں چوبیس گھنٹے میں جرائم کی سینکڑوں وارداتیں رپورٹ

اگلے مون سون سے قبل پیشگی تیاری کی ہدایت، وزیرِ اعظم کی قلیل مدتی منصوبے کی منظوری

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ برس مون سون کے دوران کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ مون سون کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ابھی سے جامع حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط منصوبہ سازی کی جائے تاکہ سیلاب، بارشوں اور موسمیاتی آفات کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے فوری عملدرآمد شروع کرنے کا حکم دیا۔وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا ہے، “ہر تیسرے سال ہمیں جی ڈی پی کا بڑا حصہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچاؤ پر خرچ کرنا پڑتا ہے، جبکہ ہمارے پاس ترقی کیلئے وسائل محدود ہیں۔” انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کا عالمی ماحولیاتی آلودگی میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے، مگر اس کے باوجود دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔وزیرِ اعظم نے نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس بلانے کی تیاری کی بھی ہدایت کی تاکہ پانی کے بہتر انتظام کیلئے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی جا سکے۔ اجلاس کو آئندہ برس مون سون سے متعلق عالمی پیشگوئیوں اور ماحولیاتی اشاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ پیشگی منصوبہ بندی اور فوری اقدامات ہی عوام کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates