پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے، حزب اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان میں شدید فضائی حملے کیے ہیں، جن میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اپنی عسکری صلاحیتیں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہی تھی، جس کے جواب میں کارروائی کی گئی۔یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایک سال قبل جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا جس کا مقصد اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے جاری لڑائی کو ختم کرنا تھا۔لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق، جمعرات کی فضائی کارروائیوں میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔اسرائیلی فوجی ترجمان اویخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تین انخلا کے احکامات جاری کیے، جن میں عیتا الجبل، الطیّبہ، اور طیر دبّا کے رہائشیوں کو 500 میٹر کے فاصلے پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ بعد میں دو مزید علاقوں کے لیے بھی اسی نوعیت کے احکامات جاری کیے گئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا میں مدد فراہم کی۔احکامات کے تقریباً ایک گھنٹے بعد فضائی حملے شروع ہوئے، جن سے کالے دھوئیں کے بادل آسمان پر اٹھتے دیکھے گئے۔لبنان میں اس بات کے خدشات بڑھ رہے ہیں کہ اسرائیل پھر سے وسیع پیمانے پر فضائی بمباری شروع کر سکتا ہے، خاص طور پر اس کے بعد جب اسرائیلی قیادت نے خبردار کیا کہ اگر لبنان نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات تیز نہ کیے تو اسرائیل یکطرفہ کارروائی کرے گا۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates