چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مسترد درخواست کی بحالی کی پٹیشن پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل یا ان کا کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا. عدالت نے عدم پیروی پر متفرق درخواست مسترد کر دی. اس پہلے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 2023 میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے اور یہ مقدمات صوبے کے مختلف شہروں میں ملتی جلتی دفعات کے مقدمات درج ہیں. درخواست میں بتایا گیا کہ مختلف مقدمات میں ایک ہی روز تاریخ مقرر ہوتی ہے اور دور دراز شہروں کی عدالتوں میں پیش ہونا مشکل ہے. اس لئے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کا حکم دیا جائے. یہ درخواست مسترد ہونے پر بحالی کیلئے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے عدم پیروی پر خارج کر دیا



