اسلام آباد(نمائیندہ خصوصی) سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات میرے لیے انتہائی گہرا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی نہایت قابل، باصلاحیت اور باکردار شخصیت تھے جنہوں نے صحافت کے بعد سیاست میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی وفا اور خلوص کا پیکر تھے اور میرا ان سے قلبی تعلق تھا۔ “ایک قریبی بھائی کی وفات پر اپنے دکھ کا اظہار الفاظ میں نہیں کر سکتا”، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے صاحبزادے عمران صدیقی نے نواز شریف کی آمد اور تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سینیٹر پرویز رشید بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔



