محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع میں سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی ہے. دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے محکمہ داخلہ کی پنجاب کی جانب سے حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی آوز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے ۔ پنجاب بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری بھیجا گیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنے مراسلہ میں لکھا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مربوط اور فعال اقدامات اٹھائے جائیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے لہذا سیکورٹی کے حوالے سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ۔



