لاہور (سیاسی رپورٹر سے) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئر مین بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب کی صوبے کی عوام کے لیے جاری خدمات کو سراہا۔ پیپلز پارٹی اپنی کارکنوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی ملاقات کے دوران گفتگو۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاسی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں نئے جذبے اور ولولے سے متحرک کر دیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں لوگوں کی جوک درجوک شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کی عوام بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ بلاول بھٹو نوجوان لیڈر ہیں اور پاکستان کی عوام بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب کی پنجاب کے عوام کے لیے جاری خدمات کو سراہا۔
٭٭٭



