کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 79 ڈالر بڑھ کر 4092 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
ادھر مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں تیزی برقرار رہی، ایک تولہ سونا 7900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 6773 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 69 ہزار 995 روپے کا ہوگیا۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک تولہ چاندی 177 روپے بڑھ کر 5422 روپے پر جا پہنچی۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مالیاتی حالات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی منڈی میں عدم استحکام قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔



