کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 4001 ڈالر کی سطح پر آگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 600 روپے کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے ہوگئی۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، ایک تولہ چاندی 18 روپے سستی ہوکر 5094 روپے کی سطح پر آگئی۔



