انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں یوروپا لیگ کے ایک میچ کے موقع پر فلسطین کے حق میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔میچ آسٹن ولا اور اسرائیلی کلب مکابی تل ابیب کے درمیان وِلا پارک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جب کہ اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں مظاہرین نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی حملوں اور فلسطینی کھلاڑیوں کے قتل کے خلاف نعرے درج تھے۔ بعض بینرز میں الزام عائد کیا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطین میں سینکڑوں فٹبالرز کو ہلاک کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مظاہرے میں برمنگھم کے رکن پارلیمنٹ محمد ایوب سمیت مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسرائیلی ٹیموں کی بین الاقوامی مقابلوں میں شمولیت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔



