شرکا نے مظاہرے کے دوران بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ اسرائیل نے فسلطین میں 400 سے زائد فٹبالرز کا قتل کیا/ فوٹو انٹرنیٹ
انگلینڈ کے آسٹن ولا کلب اور اسرائیلی کلب مکابی کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹن ولا کلب اور کلب مکابی تل ابیب کے مابین یوروپا لیگ کا میچ برمنگھم کے وِلا پارک اسٹیڈیم میں ہوا۔رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا اور اسرائیلی فٹبال کلبز کے بین الاقومی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔شرکا نے مظاہرے کے دوران بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ اسرائیل نے فسلطین میں 400 سے زائد فٹبالرز کا قتل کیا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں مقامی رکن پارلیمنٹ محمد ایوب نے بھی شرکت کی۔



