پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ حلقہ این اے وزیرآباد سے دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔وہ سابق انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کے بڑے بھائی تھےخاندانی اور سیاسی حلقوں میں ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں اور مختلف سیاسی شخصیات نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ ایک اصول پسند، دیانتدار اور عوام دوست رہنما تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ حلقہ این اے وزیرآباد سے دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔وہ سابق انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کے بڑے بھائی تھےخاندانی اور سیاسی حلقوں میں ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں اور مختلف سیاسی شخصیات نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ ایک اصول پسند، دیانتدار اور عوام دوست رہنما تھے، جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔



