27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کی گئی پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نےچیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔وفاقی آئینی عدالت کا تین رکنی بینچ اسلام آباد ہائی کورٹ کی کمرۂ عدالت نمبر 2 میں کارروائی کر رہا ہے۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس امین الدین کر رہے ہیں، جبکہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ رکن کی حیثیت سے شامل ہیں۔اس سے قبل چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے لیے تین بنچ تشکیل دیے۔
بینچ نمبر 1: چیف جسٹس امین الدین، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس ارشد حسین شاہ
بینچ نمبر 2: جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا
بینچ نمبر 3: جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خاندوسری جانب، وفاقی آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد کمرۂ عدالتوں کی نئی تقسیم کا عمل جاری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بدستور کمرۂ عدالت نمبر 1 میں مقدمات سنیں گے، جبکہ چیف جسٹس امین الدین کمرۂ عدالت نمبر 2 میں بیٹھیں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی کا کمرۂ عدالت تبدیل کر کے جسٹس میان گل اورنگزیب کے کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئینی عدالت کے ججز — جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی — کو تیسری منزل پر کمرے الاٹ کیے گئے ہیں۔



