پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے

وفاقی کابینہ کا 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا فیصلہ،وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے باکو سے صدارت، اتحادی جماعتوں کا شکریہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف (پولیٹیکل رپورٹر ) کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے باکو سے کی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے اس کا بھرپور خیر مقدم کیا۔ وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قومی اتفاقِ رائے کو خوش آئند قرار دیا۔کابینہ سے منظوری کے بعد وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ قانون و انصاف نے میڈیا کو ترمیم کے خدوخال سے متعلق بریفنگ دی جبکہ ترمیمی مسودہ اب پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور ملکی مفاد کے لیے 27ویں آئینی ترمیم پر اجتماعی کوشش کی گئی، جس پر وزارتِ قانون، اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسودے پر قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کی گئی صدر مملکت آصف علی زرداری کو اعتماد میں لے کر ان کی رضامندی حاصل کی گئی،اتحادی قیادت بالخصوص بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی اور چوہدری سالک حسین سے مشاورت کی گئی ایمل ولی خان، اعجاز الحق اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا گیاوزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملکی سمت درست ہوئی ہے اور ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates