کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری امریکا کی ایران سے متعلق میزائل و ڈرون پابندیاں، 8 ممالک کی 32 شخصیات و ادارے نشانہ بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ بلال اشرف اور مایا علی نے فلم ’خان تمہارا‘ کے ٹیزر میں دھاک بٹھا دی۔ اسلام آباد خودکش دھماکے پر شوبز شخصیات افسردہ۔ سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا مائیکرو ویو سے چلنے والا کمپیوٹر چِپ تیار کرلیا۔ وزیر اعلی ستھرا پنجاب مہم، 1023 تجاوزات کا خاتمہ، 2484 بینرز اتار دیئے گئے پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کردیا اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری امریکا کی ایران سے متعلق میزائل و ڈرون پابندیاں، 8 ممالک کی 32 شخصیات و ادارے نشانہ بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ بلال اشرف اور مایا علی نے فلم ’خان تمہارا‘ کے ٹیزر میں دھاک بٹھا دی۔ اسلام آباد خودکش دھماکے پر شوبز شخصیات افسردہ۔ سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا مائیکرو ویو سے چلنے والا کمپیوٹر چِپ تیار کرلیا۔ وزیر اعلی ستھرا پنجاب مہم، 1023 تجاوزات کا خاتمہ، 2484 بینرز اتار دیئے گئے پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کردیا اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

لوک میلہ 2025 کے چوتھے روز عوام کا زبردست ہجوم، 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

لوک ورثہ اسلام آباد میں جاری لوک میلہ 2025 کے چوتھے روز بھی عوام کا زبردست رش دیکھنے میں آیا، جہاں تقریباً 40 سے 50 ہزار افراد نے پاکستان کی زندہ ثقافتی روایات سے لطف اندوز ہونے کے لیے شرکت کی۔خاندانوں، طلبہ، دستکاروں اور سیاحوں نے میلے کے رنگا رنگ ماحول سے بھرپور لطف اٹھایا، جس نے ملک کی ثقافتی تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔
دن کا اہم ترین لمحہ امریکہ کی سفیر نٹالیا اے بیکر کا دورہ تھا، جنہوں نے مختلف دستکاری اسٹالز کا معائنہ کیا اور لوک فنکاروں و کاریگروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستانی فنون اور ہنرمندی کی گہرائی و تنوع کو سراہا۔لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد وقاص سلیم نے سفیر کو میلے کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا لوک ثقافتی میلہ ہے، جس کا مقصد مقامی ورثے کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانا ہے۔دن کا اختتام اوپن ایئر تھیٹر میں منعقد ہونے والی کلچرل فیوژن نائٹ پر ہوا، جس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لوک فنکاروں نے مشترکہ پرفارمنس پیش کی۔ یہ دلکش مظاہرہ قومی یکجہتی اور ثقافتی ہم آہنگی کا خوبصورت پیغام بن گیا۔زائرین نے دن بھر ہنرمندوں کے اسٹالز، علاقائی کھانوں کے کارنر، دستکاری کے مظاہرے، لوک تھیٹر، کہانی سنانے کے سیشنز اور بچوں کی سرگرمیوں سے لطف اٹھایا۔ میڈیا نمائندگان، بلاگرز اور انفلوئنسرز نے میلے کی بھرپور کوریج کی۔لوک میلہ 2025 16 نومبر تک روزانہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک لوک ورثہ، اسلام آباد میں جاری رہے گا۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates