کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری امریکا کی ایران سے متعلق میزائل و ڈرون پابندیاں، 8 ممالک کی 32 شخصیات و ادارے نشانہ بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ بلال اشرف اور مایا علی نے فلم ’خان تمہارا‘ کے ٹیزر میں دھاک بٹھا دی۔ اسلام آباد خودکش دھماکے پر شوبز شخصیات افسردہ۔ سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا مائیکرو ویو سے چلنے والا کمپیوٹر چِپ تیار کرلیا۔ وزیر اعلی ستھرا پنجاب مہم، 1023 تجاوزات کا خاتمہ، 2484 بینرز اتار دیئے گئے پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کردیا اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری امریکا کی ایران سے متعلق میزائل و ڈرون پابندیاں، 8 ممالک کی 32 شخصیات و ادارے نشانہ بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ بلال اشرف اور مایا علی نے فلم ’خان تمہارا‘ کے ٹیزر میں دھاک بٹھا دی۔ اسلام آباد خودکش دھماکے پر شوبز شخصیات افسردہ۔ سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا مائیکرو ویو سے چلنے والا کمپیوٹر چِپ تیار کرلیا۔ وزیر اعلی ستھرا پنجاب مہم، 1023 تجاوزات کا خاتمہ، 2484 بینرز اتار دیئے گئے پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کردیا اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

ایس ای سی پی: مالی سال 2025 کے پہلے چار ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیاں رجسٹر، بیشتر آن لائن

کراچی( کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 2025 کے پہلے چار ماہ میں مجموعی طور پر 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے 99.9 فیصد رجسٹریشنز جدید ای-زائل (eZfile) سسٹم کے ذریعے آن لائن مکمل ہوئیں۔ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد اب 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 20.59 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ اور 37 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں تھیں۔ اس عرصے میں دس غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کیے۔ جغرافیائی لحاظ سے زیادہ تر رجسٹریشنز پنجاب میں ہوئیں، جہاں 7 ہزار 476 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسلام آباد میں 3 ہزار 230، سندھ میں 2 ہزار 197، خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 320، گلگت بلتستان میں 337 اور بلوچستان میں 242 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 30 فیصد رجسٹریشنز لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ دیگر 250 شہروں سے بھی ہوئی ہیں۔ سیکٹر کی بنیاد پر سب سے زیادہ رجسٹریشنز آئی ٹی اور ای کامرس میں ہوئیں، جن کی تعداد 2 ہزار 999 رہی۔ دیگر شعبے جن میں نمایاں رجحان دیکھا گیا وہ ہیں: ٹریڈنگ، سروسز، رئیل اسٹیٹ، ٹرانسپورٹ اور تعلیم۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحت 332 نئی کمپنیوں میں مختلف ممالک کے سرمایہ کار شامل ہیں، جن میں چین، امریکا، برطانیہ، جرمنی اور جاپان سمیت 30 ممالک کے سرمایہ کار شامل ہیں۔ ایس ای سی پی نے مالی و کارپوریٹ شعبوں میں 94 نئے لائسنس بھی جاری کیے، جن میں کیپٹل مارکیٹ، نان بینکنگ فنانشل کمپنیز اور سیکیورٹیز سیکٹر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، 42 لائسنس غیر منافع بخش اداروں (NGOs) کے لیے جاری کیے گئے۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates