انچارج چوکی اعوان ڈھائے والا بشارت علی کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی اسلحہ کی نمائش کرنے والے 05 ملزم اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار،ملزمان میں ظفر خاں، حسن، امیر عبداللہ، محمد بخش وغیرہ شامل،ترجمان پولیس .ملزمان پابندی کے باوجود گاڑی پر سر عام اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے.دوران سنیپ چیکنگ گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو گرفتار کیا، .ملزمان کے قبضہ سے 02 آٹو میٹک رائفلیں، 03 واکی ٹاکی سیٹ، میگزینز اور گولیاں برآمد، مقدمات درج، .ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا ہے،



