پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت دنیا بھر میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور سال 2025 بھی اس سلسلے میں نمایاں رہا۔گرین انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ ’’پمال‘‘، جس میں صبا قمر اور عثمان مختار نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، اس وقت یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاکستانی ڈراموں میں شامل ہے۔ڈرامے کی ہدایت کاری خضر ادریس نے کی ہے جبکہ کہانی زنجبیل عاصم نے تحریر کی۔ ’’پمال‘‘ نے ناظرین کو اپنی جذباتی گہرائی، بہترین اداکاری اور جدید طرزِ کہانی سے متاثر کیا ہے۔بھارتی اداکار جانی لیور نے بھی ’’پمال‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے صبا قمر کی اداکاری کو ’’دل موہ لینے والی اور عالمی معیار کی‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے آج کے دور میں اصل اور اثر انگیز مواد پیش کر رہے ہیں۔



