کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری امریکا کی ایران سے متعلق میزائل و ڈرون پابندیاں، 8 ممالک کی 32 شخصیات و ادارے نشانہ بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ بلال اشرف اور مایا علی نے فلم ’خان تمہارا‘ کے ٹیزر میں دھاک بٹھا دی۔ اسلام آباد خودکش دھماکے پر شوبز شخصیات افسردہ۔ سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا مائیکرو ویو سے چلنے والا کمپیوٹر چِپ تیار کرلیا۔ وزیر اعلی ستھرا پنجاب مہم، 1023 تجاوزات کا خاتمہ، 2484 بینرز اتار دیئے گئے پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کردیا اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری امریکا کی ایران سے متعلق میزائل و ڈرون پابندیاں، 8 ممالک کی 32 شخصیات و ادارے نشانہ بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ بلال اشرف اور مایا علی نے فلم ’خان تمہارا‘ کے ٹیزر میں دھاک بٹھا دی۔ اسلام آباد خودکش دھماکے پر شوبز شخصیات افسردہ۔ سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا مائیکرو ویو سے چلنے والا کمپیوٹر چِپ تیار کرلیا۔ وزیر اعلی ستھرا پنجاب مہم، 1023 تجاوزات کا خاتمہ، 2484 بینرز اتار دیئے گئے پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کردیا اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27 ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کینیڈا کے پاکستان میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا

اسلام آباد(نمائیندہ خصوصی) معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعظم نے کینیڈین ہائی کمشنر کو تقرری پر مبارکباد پیش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کینیڈین قیادت کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا. وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں. ریکوڈک منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرک گولڈ پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور کینیڈا اقتصادی تعاون کی کامیابی کی سند ثابت ہوگا. کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات بالخصوص زراعت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم اور عوامی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے کینڈا کی تعمیر و ترقی میں گراں قدر کردار کو سراہا جو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کیلئے پُل کا کردار ادا کرتے ہیں.

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates