لاہور(شوبز رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل نے شہر کے مختلف تھیٹروں کو ڈراما قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کر دیے۔ترجمان کے مطابق پنجابی، شمع اور تماثیل تھیٹرز کو دورانِ ڈراما کیمرے بند رکھنے کے باوجود ریکارڈنگ جاری رکھنے پر نوٹس بھیجے گئے ہیں۔اسی طرح اداکاراؤں زارا خان، ملائکہ شہزادی اور ارم چوہدری کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔تمام متعلقہ تھیٹروں اور اداکاراؤں کو دو روز کے اندر پنجاب آرٹس کونسل کے پکار دفتر میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان پنجاب آرٹس کونسل کے مطابق واضح ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی پرفارمنس یا ڈراما قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔



