پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے

گوگل کلاؤڈ نے مصنوعی ذہانت کی بدولت ایلفابیٹ کی ترقی کا نیا محرک بن کر ابھرا

کبھی نقصان میں چلنے والا شعبہ سمجھا جانے والا گوگل کلاؤڈ اب ایلفابیٹ (Alphabet) کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی کاروباری اکائیوں میں شامل ہو گیا ہے، جس کی بنیاد مصنوعی ذہانت (AI) پر بڑے پیمانے کی سرمایہ کاری، جدید ڈیٹا سینٹرز، خصوصی چپس اور نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی پر رکھی گئی ہے۔ایلفابیٹ نے بدھ کو اعلان کیا کہ گوگل کلاؤڈ کی آمدنی رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہے۔ اس نمو کی بڑی وجہ AI انفراسٹرکچر اور گوگل کے اپنے "جیمنی” (Gemini) ماڈل سمیت متعلقہ سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔گوگل کلاؤڈ اب ایلفابیٹ کے لیے یوٹیوب کے بعد دوسرا بڑا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، جو سرچ ایڈورٹائزنگ کے بعد کمپنی کی سب سے بڑی آمدنی کا ذریعہ ہے۔
ایلفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ "گوگل کلاؤڈ کمپنی کے لیے سب سے اہم ترجیحات میں شامل ہے اور آنے والے برسوں میں یہ ایلفابیٹ کی مرکزی قوت کے طور پر مزید نمایاں کردار ادا کرے گا۔”
گوگل کلاؤڈ کی تیز رفتار ترقی کا بڑا سہرا اس کے سربراہ تھامس کوریان کے سر جاتا ہے، جنہوں نے 2018 میں اوریکل سے گوگل کا رخ کیا۔ ان کی قیادت میں گوگل کلاؤڈ کا مارکیٹ شیئر 7 فیصد سے بڑھ کر 13 فیصد تک جا پہنچا ہے۔2019 میں جب پچائی نے لیری پیج کی جگہ سی ای او کا عہدہ سنبھالا، تو انہوں نے گوگل کلاؤڈ اور یوٹیوب کو کمپنی کے دو بڑے ستون قرار دیا جو سرچ ایڈورٹائزنگ کے انحصار سے نکلنے میں مدد دیں گے۔اگرچہ گوگل کلاؤڈ نے 2018 سے 2022 تک بھاری نقصانات اٹھائے، مگر 2023 میں اس نے پہلا منافع ریکارڈ کیا۔ اب AI کے میدان میں تیزی سے ترقی کے باعث کمپنی مائیکروسافٹ اور ایمیزون جیسے حریفوں سے فاصلہ کم کرنے میں مصروف ہے۔فی الحال ایمیزون کے پاس 30 فیصد اور مائیکروسافٹ کے پاس 20 فیصد مارکیٹ شیئر ہے، جبکہ گوگل کلاؤڈ تیزی سے اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے۔تھامس کوریان نے کمپنی میں ایک بڑی ثقافتی تبدیلی لاتے ہوئے غیر رسمی گوگل ماحول کو کارکردگی، مالی نظم و ضبط اور صارف مرکوز حکمتِ عملی میں تبدیل کیا۔ انہوں نے اخراجات میں کمی کے لیے سستے علاقوں جیسے نارتھ کیرولائنا اور پولینڈ میں دفاتر قائم کیے اور کمپنی کے اندرونی معاہدوں کا ازسرِ نو جائزہ لیا۔گوگل کلاؤڈ نے اپنی سیلز حکمتِ عملی کو بھی ازسرِ نو ترتیب دیا، جہاں اب جغرافیے کی بجائے انڈسٹری بیسڈ کسٹمر ٹارگٹنگ کی جاتی ہے۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates