سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے گزشتہ رات عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی ۔ عابدہ پروین نے مریم اورنگزیب کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور خریدے دریافت کرنے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا
مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ابھی ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آپا عابدہ پروین سے رابطہ کیا ہےآپا کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے بات ہوئی ہے ۔
مر یم اورنگزیب نے لکھا کہ عابدہ پروین بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہیں، ان کی بگڑتی صحت کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی ہیں:مریم اورنگزیب نے لکھا کہ آپا چندماہ پہلے معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال گئی تھیں جہاں وہیل چیئر پر ڈاکٹرز نے تصاویر لیں: بدقسمتی سے ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر کچھ حلقوں نے غلط معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کیا:
مریم اورنگزیب نے لکھا کہ آپا عابدہ پروین بلکل صحت مند ہیں اور انکی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے جو افسوسناک ہے ۔



