کابینہ کے فیصلے کے تحت بلڈ سینٹرز کی مینجمنٹ اور آپریشنز کے لیے موجودہ ماڈل برقرار رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق معاہدے کی توسیع سے ملتان اور بہاولپور کے ریجنل بلڈ سینٹرز میں محفوظ خون کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا جبکہ رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کی نگرانی میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
پنجاب کابینہ نے منظوری کے بعد اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ صحت کو معاہدے پر مؤثر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جنوبی پنجاب میں بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کو مزید مضبوط بنانے اور مریضوں کو بروقت محفوظ خون کی دستیابی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔



