وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آلو اور کینو کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشیں، متبادل راستوں سے ایکسپورٹ کی اجازت پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس، اہم اصلاحاتی تجاویز پر غور “ایگریکلچر لیب آن ویل” کا اجرا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی سروسز کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے امریکہ، ملیشیا، قطر، ناروے، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد نے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت کی فیز ٹو ری ویمپنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ،،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ری ویمپنگ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں عوامی ریلیوں کی تعریف کی، امریکہ کو خبردار کیا امریکہ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان لوئر مال پولیس کی کامیاب کارروائی: دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، واردات کی منصوبہ بندی ناکام لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ریسٹورنٹس، فش فرائیڈ اور ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آلو اور کینو کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشیں، متبادل راستوں سے ایکسپورٹ کی اجازت پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس، اہم اصلاحاتی تجاویز پر غور “ایگریکلچر لیب آن ویل” کا اجرا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی سروسز کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے امریکہ، ملیشیا، قطر، ناروے، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد نے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت کی فیز ٹو ری ویمپنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ،،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ری ویمپنگ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں عوامی ریلیوں کی تعریف کی، امریکہ کو خبردار کیا امریکہ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان لوئر مال پولیس کی کامیاب کارروائی: دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، واردات کی منصوبہ بندی ناکام لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ریسٹورنٹس، فش فرائیڈ اور ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس: دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی جماعتوں اور فورسز کا متفقہ بیانیہ، کوئی ہلا نہیں سکتا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی جماعتوں اور سکیورٹی فورسز کا بیانیہ ایک ہی ہے اور اس بیانیے سے کوئی ٹس سے مس نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس سال پیغامِ پاکستان کا دوبارہ اعادہ کیا گیا، جس سے علما اور مشائخ کو بھی مکمل وضاحت مل گئی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک طرف کلیئرٹی علما کو ملی تو دوسری طرف ہندوستان اور فتنہ الخوارج کے نیکسس کے بارے میں بھی سب کچھ واضح ہو گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 2025 میں افغان طالبان، خوارج اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا۔ اس سال کچھ نئی باریکیاں بھی منظر عام پر آئیں، جن میں بھارتی ٹی وی پر بیٹھ کر بعض افراد کا یہ کہنا شامل ہے کہ اب افغانستان اور بھارت مل کر پاکستان پر حملہ کریں گے۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور ہندوستان آ جائیں، ہم ان کا شوق پورا کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے جھڑپوں کے دوران طالبان کا نام نہاد وزیر خارجہ کہاں تھا؟ ان کا اسلام تو یہی کہتا ہے کہ ہندوستانیوں کے پاؤں پڑ جاؤ۔ افغانستان میں کوئی حکومت نہیں بلکہ ایک چھوٹا سا گروہ قابض ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ ہم ایک عرصے سے کہہ رہے تھے کہ افغانستان دہشتگردی کا گڑھ بن گیا ہے، اب دنیا بھی یہی تسلیم کر رہی ہے۔ ایران، آذربائیجان اور تاجکستان بھی شکایت کر رہے ہیں کہ افغانستان سے ان پر دہشتگرد حملے ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 20 بین الاقوامی دہشتگرد تنظیمیں فعال ہیں۔انہوں نے ایک صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہیں، لیکن ایک صوبے کی حکومت کہتی ہے کہ ہم وہاں آپریشنز نہیں ہونے دیں گے۔ کیا یہ لوگ چاہتے ہیں کہ سوات کی طرح ہزاروں افراد شہید ہوں اور دہشتگردی کا ماحول دوبارہ پیدا ہو؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بعض لوگوں کا پرانا سیاسی بیانیہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ ان سے دو تین سوال کیے جائیں تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔ یہ فتنہ الخوارج کے منظورِ نظر بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے بیانات پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ فرما رہے ہیں کہ افغانستان ہماری مدد کرے اور کابل ہماری سکیورٹی کی گارنٹی دے۔ یہ کون سی تسکین کی پالیسی ہے؟ اگر ملٹری آپریشن نہیں کرنا تو پھر خوارج کے پاؤں میں بیٹھنا ہے۔ کیا نور ولی محسوس کو صوبے کا وزیراعلیٰ بنا دیا جائے اور اس کی بیعت کر لی جائے؟ کیا ہبت اللہ اخوندزادہ چارسدہ میں فیصلے کریں گے؟ترجمان پاک فوج نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ قوم کی مشترکہ جنگ ہے اور اس میں کوئی ابہام نہیں برتا جائے گا۔پریس کانفرنس کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates