وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آلو اور کینو کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشیں، متبادل راستوں سے ایکسپورٹ کی اجازت پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس، اہم اصلاحاتی تجاویز پر غور “ایگریکلچر لیب آن ویل” کا اجرا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی سروسز کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے امریکہ، ملیشیا، قطر، ناروے، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد نے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت کی فیز ٹو ری ویمپنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ،،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ری ویمپنگ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں عوامی ریلیوں کی تعریف کی، امریکہ کو خبردار کیا امریکہ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان لوئر مال پولیس کی کامیاب کارروائی: دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، واردات کی منصوبہ بندی ناکام لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ریسٹورنٹس، فش فرائیڈ اور ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آلو اور کینو کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی کاوشیں، متبادل راستوں سے ایکسپورٹ کی اجازت پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امور کا اجلاس، اہم اصلاحاتی تجاویز پر غور “ایگریکلچر لیب آن ویل” کا اجرا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی سروسز کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے امریکہ، ملیشیا، قطر، ناروے، جنوبی کوریا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 20 رکنی عالمی کاروباری وفد نے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبہ بھر میں بنیادی مراکز صحت کی فیز ٹو ری ویمپنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ،،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ری ویمپنگ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں عوامی ریلیوں کی تعریف کی، امریکہ کو خبردار کیا امریکہ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان لوئر مال پولیس کی کامیاب کارروائی: دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، واردات کی منصوبہ بندی ناکام لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ریسٹورنٹس، فش فرائیڈ اور ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ 

پاکستان نے اسرائیل کی صومالی لینڈ کی تسلیم کو مسترد کردیا، فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار

نیویارک ( انٹر نیشنل ڈیسک )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے خود مختار جمہوریہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور صومالیہ کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا یہ یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام صومالیہ کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کونسل کو آگاہ کیا کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کرکے صومالی لینڈ منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔سفیر جدون نے زور دیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی کسی بھی شکل میں بے دخلی یا جبری منتقلی کی کوششوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے حل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ صومالی حکومت ملک میں استحکام کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، مگر اسرائیل کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، سالمیت اور علاقائی یکجہتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے 26 دسمبر کو صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جو دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے یہ قدم اٹھایا۔ اس اقدام پر صومالیہ سمیت متعدد مسلم ممالک، افریقی یونین، عرب لیگ اور یورپی یونین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔سلامتی کونسل کا یہ ہنگامی اجلاس صومالیہ کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس میں متعدد رکن ممالک نے اسرائیلی اقدام کو خطے کی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔ پاکستان نے کونسل سے اپیل کی کہ وہ صومالیہ کی یکجہتی کو نقصانپہنچانے والے تمام اقدامات کومسترد کر دیا ۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates