لاہور (اسٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے اسٹیج ڈراموں میں قواعد و ضوابط کی مسلسل خلاف ورزیوں پر کڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد اداکاراؤں اور تھیٹرز کو نوٹسز جاری کر دیے۔ترجمان پی کارٹس کے مطابق اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری، منال خان، انجمن رانا اور چاندنی سحر کو غیر اخلاقی پرفارمنس پیش کرنے پر باضابطہ نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں اداکارہ قرینہ جٹ، رائمہ مہر، صائمہ چوہدری اور چاہت چوہدری کو بھی قواعد کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق متعدد تھیٹرز میں دورانِ ڈراما CCTV کیمروں کو بند رکھنے کی شکایات موصول ہوئیں، جس پر ناز تھیٹر، محفل تھیٹر، کمال تھیٹر اور سٹی تھیٹر سمیت دیگر مقامات کو بھی وضاحت طلب نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے واضح کیا ہے کہ ڈراما قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔



