لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن لیگی امید وار حافظ میاں محمد نعمان نے میدان مار لیا ،، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ فائنل میں شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد،،وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کیووسیٹ محمد آصف اور اسجد اقبال قومی ہیروز ہیں وی او وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مسقط میں ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ فائنل میں شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباددی ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کیووسیٹ محمد آصف اور اسجد اقبال کو بہترین پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے کیووسیٹ محمد آصف اور اسجد اقبال قومی ہیروز ہیں – واہگہ روڈ کی بحالی اور اپ گریڈیشن پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات بنوں میں آپریشن: بھارت کے حمایت یافتہ آٹھ دہشت گرد ہلاک ایڈی مرفی کو امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کا لائف اچیومنٹ ایوارڈ ملے گا. لیلٰی ایلن کا انکشاف: ’میرا نیا البم دراصل بے بسی کا اظہار تھا لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کے عالمی سطح پر اعتراف سے بھارت میں صف ماتم لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن لیگی امید وار حافظ میاں محمد نعمان نے میدان مار لیا ،، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ فائنل میں شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد،،وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کیووسیٹ محمد آصف اور اسجد اقبال قومی ہیروز ہیں وی او وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مسقط میں ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ فائنل میں شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباددی ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کیووسیٹ محمد آصف اور اسجد اقبال کو بہترین پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کا نام روشن کرنے والے کیووسیٹ محمد آصف اور اسجد اقبال قومی ہیروز ہیں – واہگہ روڈ کی بحالی اور اپ گریڈیشن پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات بنوں میں آپریشن: بھارت کے حمایت یافتہ آٹھ دہشت گرد ہلاک ایڈی مرفی کو امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کا لائف اچیومنٹ ایوارڈ ملے گا. لیلٰی ایلن کا انکشاف: ’میرا نیا البم دراصل بے بسی کا اظہار تھا لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کے عالمی سطح پر اعتراف سے بھارت میں صف ماتم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کی 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی، صوبائی ترقی، گڈ گورننس اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں حکومت پنجاب کے حالیہ عوامی ریلیف اقدامات اور پراجیکٹس سے آگاہ کیا۔
مریم نواز شریف نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند کیا”، جبکہ پنجاب میں بہتر گورننس، شفافیت، میرٹ اور موثر فیصلہ سازی کیلئے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں سموگ کنٹرول کیلئے مسلسل محنت کی گئی، زگ زیگ بھٹوں، فصلوں کی باقیات پر کنٹرول اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار فصلیں جلانے کے اثرات لاہور کی فضا پر پڑتے ہیں، تاہم پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ فورس مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ "پنجاب میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں ہونے دی، سیاسی بنیادوں پر کوئی بھرتی نہیں کی گئی، اگر کسی نے سفارش کا الزام ثابت کر دیا تو استعفیٰ دے دوں گی”۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ لیول پر کرپشن ختم ہو چکی ہے اور پانچ سال میں پنجاب مکمل طور پر کرپشن فری ہو جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں 1650 سڑکوں پر تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے، ای ٹینڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے بچائے گئے۔ صحت کے شعبے میں جدید برن ہسپتال، آرتھوپیڈک ہسپتال اور پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بھی بنایا جا رہا ہے۔ ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے گولڈن آور میں درجنوں جانیں بچائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک آگئی ہے، جس سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملا ہے۔ زرعی شعبے کی مکمل میکانائزیشن، لائیوسٹاک میں تین لاکھ مویشیوں کا اضافہ اور صنعتی ترقی کے لیے اکنامک زونز کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ گارمنٹس سٹی پراجیکٹ بھی مکمل ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "کہتے تھے بیٹی آتی ہے تو گھر چمکاتی ہے، پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیا ہے”۔ پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے جدید اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ اسکولوں اور کالجز کو ڈرگ فری بنانے کا پروگرام بھی جاری ہے۔
نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے پنجاب میں فلاحی اقدامات، شفاف گورننس اور تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کی تعریف کی، جبکہ وفد کے سربراہ نے شاندار میزبانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates