فیصل آباد ( واقع نگار ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان اور امیدوار رانا شہریار پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں پر بالترتیب پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ضلع مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کے مطابق رانا ثناء اللہ نے بطور مشیر وزیراعظم سرکاری پروٹوکول استعمال کرتے ہوئے رانا شہریار کی انتخابی مہم میں فعال طور پر شرکت کی، جو ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے۔مانیٹرنگ آفیسر نے دونوں شخصیات کو 50,000 روپے جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر کل تک جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو کیس مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان بھجوایا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتخابی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق کی کسی بھی سطح پر خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام امیدواروں، سیاسی رہنماؤں اور سرکاری افسران سے سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔



