بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں، جب اُن کا اور سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا، جس میں رنبیر کے رویے کو ‘نامناسب’ قرار دیا جا رہا ہے۔رنبیر کپور کو اپنی نسل کا بڑا اسٹار مانا جاتا ہے اور ان کے مداح اکثر انہیں عاجزی، شائستگی اور پروفیشنل رویے کے باعث سراہتے ہیں۔ تاہم، ان کی نجی زندگی سے متعلق تنازعات—بشمول سابقہ رشتوں میں بے وفائی کے اعتراف—کبھی کبھار تنقید کا سبب بھی بنتے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں رنبیر اور کترینہ ایک انٹرویو کے دوران بیٹھے نظر آتے ہیں۔ کلپ میں کترینہ اپنا لباس درست کر رہی ہوتی ہیں، جس پر رنبیر جھک کر ان سے پوچھتے ہیں: “You want help?”کترینہ فوراً ناراضی کے انداز میں جواب دیتی ہیں: “You don’t do things like that.”اس کے باوجود رنبیر کی ہنسی جاری رہتی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ایک صارف نے کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا:“کچھ مرد سستے ہوتے ہیں، کچھ گھٹیا… رنبیر دونوں میں سے ہے۔”
دوسرے نے تبصرہ کیا: “He’s such a brat!”اسی صارف نے رنبیر اور انوشکا شرما کا ایک اور پرانا کلپ بھی شیئر کیا، جس میں رنبیر انوشکا کی ذہنی صحت سے متعلق تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ویڈیو میں رنبیر کہتے ہیں: “Anushka is the anxiety queen۔ وہ بات کرنے سے پہلے بھی اینٹی اینگزائٹی گولی لے لیتی ہے۔”انوشکا گھبراہٹ میں ہنس کر کہتی ہیں: “He’s such a horrible person.”رنبیر مزید کہتے ہیں: “اسے میڈیکل پرابلم ہے، مینٹل پرابلم بھی… لیکن ہم اسے قبول کرتے ہیں۔”جواب میں انوشکا کہتی ہیں: “میرا خیال ہے یہ (رنبیر) تھوڑا اپ بیٹ ہونے کیلئے کچھ لیتا ہے… اسے چند لائنز کرنی پڑتی ہیں۔”اس پر رنبیر فوراً ناراض ہو جاتے ہیں: “یہ ٹی وی پر مت کہو، یہ غلط ہے۔”رنبیر کپور کی ماضی کی دیگر اہم رشتے داریوں میں دپیکا پڈوکون سے تعلق بھی شامل ہے، جبکہ 2022 میں وہ عالیہ بھٹ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور جوڑے نے اپنی بیٹی راحا کو خوش آمدید کہا۔کام کے محاذ پر، رنبیر کی آنے والی فلموں میں & War اور Ramayana: Part One شامل ہیں۔



