معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے امریکی وفد کی اندرون لاہور بسنت فیسٹیول میں آمد  لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت فیسٹیول  بسنت پر شہریوں کے لیے فری سفری سہولیات، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا پلان فائنل پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر تنقید، جوابدہی کا نظام بدستور کمزور ،،پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر شدید تنقید کے باوجود متعلقہ اداروں کا قبلہ درست نہ ہو سکا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب 47 ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکج عوام کے لیے لا رہی ہے۔ اس پیکج کے تحت تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔نگہبان رمضان پیکج کارڈز کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ پیکج ان افراد کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہے۔ اس کے علاوہ، مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز، جن میں لیبر اور ستھرا پنجاب کے افراد شامل ہیں، بھی اس پیکج سے فائدہ اٹھائیں گے پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اپوزیشن نے گرفتاریوں، سیاسی انتقام اور بسنت پر پابندی کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حکومتی بینچوں سے وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے سخت جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن اسمبلی کو جلسہ گاہ بنانا چاہتی ہے اور عوامی مسائل پر سیاست کر رہی ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے اور ایک لاکھ 14ہزار سے زائد نوجوان برسرِروزگار ہیں۔ 97000 نوجوانوں کو پاکستان اور 33000 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منفرد پروگرام”کریٹیوہینڈ“ ”راہِ روزگار“اور”سکل ڈویلپمنٹ پورٹل“ کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ شادی خیل، امانت اللہ شادی خیل، عادل عبد اللہ روکھڑی،ملک فیروز جوئیہ اورسجاد بھچرشامل تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال،پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے امریکی وفد کی اندرون لاہور بسنت فیسٹیول میں آمد  لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت فیسٹیول  بسنت پر شہریوں کے لیے فری سفری سہولیات، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا پلان فائنل پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر تنقید، جوابدہی کا نظام بدستور کمزور ،،پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر شدید تنقید کے باوجود متعلقہ اداروں کا قبلہ درست نہ ہو سکا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب 47 ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکج عوام کے لیے لا رہی ہے۔ اس پیکج کے تحت تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔نگہبان رمضان پیکج کارڈز کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ پیکج ان افراد کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہے۔ اس کے علاوہ، مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز، جن میں لیبر اور ستھرا پنجاب کے افراد شامل ہیں، بھی اس پیکج سے فائدہ اٹھائیں گے پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اپوزیشن نے گرفتاریوں، سیاسی انتقام اور بسنت پر پابندی کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حکومتی بینچوں سے وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے سخت جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن اسمبلی کو جلسہ گاہ بنانا چاہتی ہے اور عوامی مسائل پر سیاست کر رہی ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے اور ایک لاکھ 14ہزار سے زائد نوجوان برسرِروزگار ہیں۔ 97000 نوجوانوں کو پاکستان اور 33000 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منفرد پروگرام”کریٹیوہینڈ“ ”راہِ روزگار“اور”سکل ڈویلپمنٹ پورٹل“ کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ شادی خیل، امانت اللہ شادی خیل، عادل عبد اللہ روکھڑی،ملک فیروز جوئیہ اورسجاد بھچرشامل تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال،پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارانصب العین اورشفافیت کے فروغ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں،پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (پی اے ایف ڈی اے ) کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑسمیت وفاقی وصوبائی وزرا،اسمبلی ممبران و دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ملک کے جس کونے میں بھی جائیں عوامی خدمت کے منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کی ہی مہر نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اسی طرح ملک کے کونے کونے میں عوامی منصوبوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا منصوبہ عوام کی بہت بڑی خدمت ہےجس پر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عمارت جوکھنڈرات کی تصویر بن گئی تھی، آج یہ جدید مشینری سے لیس ہے۔انہوں نے کہا کہ خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ریگولیٹری ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ہے ،فوڈ سکیورٹی اور حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے یہ سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ایک اہم اقدام ہے،جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس منصوبے کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کوششیں قابل تحسین ہیں اورمجھے امید ہے کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلینس بنے گی،یہ صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کسی بھی ملکی ترقی کے لیے ضروری ہیں، ماضی میں بدقسمتی سے قومی وسائل کا غلط استعمال کیا ،ادارے کرپشن کی نذر ہو گئے ،کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ چاول کی برآمد کے حوالے سے مجھے شکایت ملی جس پر اس ادارے کا سارا عملہ تبدیل کر کے ان کو سرپلس پول بھیج دیا اور آج وہ ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جرائم کی کمی اور ناقابل تردید ثبوت کی فراہمی کے لیے فرانزک لیب کا جال بچھایا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت اور ان کے ویژن کے مطابق پنجاب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ادارے کے قیام پرخوشی ہے ، یہ منصوبہ عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے اورادارے کا قیام ادارے میں موجود ہر فرد کی محنت کا مرہون منت ہے ۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب کا نہ ہونا افسوس ناک امر تھا جس سے برآمد و درآمد کنندگان کو مسائل کا سامنا تھا اور لاکھوں کا نقصان ہو رہا تھا ،یہ 10 سال کی کٹھن محنت کا نتیجہ ہے ،آئندہ ماہ یہ مکمل ہو جائے گاجسے عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا یہ صرف افتتاح نہیں بلکہ ترقی کا سفر ہے،میرٹ پر کسی بھی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،سیٹلائٹ کرائم یونٹ کا دائرہ 38 اضلاع تک بڑھایا جائے گا ،خواتین سائنس دانوں کے لیے 2 ارب 30 کروڑ کی لاگت سے ہاسٹل قائم کیا جائے گا ،اے آئی کا دائرہ کار سکولوں تک وسیع کیا جائے گا،ورچوئل پولیس سٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے ،کاروبار کی آسانی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، ایک بزنس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بعد ازاں اتھارٹی کے مختلف شعبوں ولیبارٹری کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے خدوخال اور اعراض و مقاصد کے بارے میں معلوماتی ویڈیو بھی دکھائی گئی

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates