پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبا​لؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒشاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اورناصح تھے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری میں اہم انکشافات پاکستان نے جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کپ جیت لیا اولمپکس 2028: کرکٹ ٹیموں کی شرکت کا مجوزہ فارمولا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کاپ 30 کانفرنس 10 نومبر سے برازیل میں شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا

جس میں 171 ایجنڈا نکات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب کو صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے متاثرین کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو، ریلیف اور امدادی پروگرام منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرین کو 17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔ منظور شدہ پیکج کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری پر 5 لاکھ، معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ پکے گھر کے مکمل انہدام پر 10 لاکھ، جزوی نقصان پر 3 لاکھ، کچے گھر کے مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی نقصان پر 1.5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ بڑے مویشی پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانور کے مرنے پر 50 ہزار روپے معاوضے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اسی طرح 25 فیصد فصل متاثر ہونے پر کاشتکاروں کو فی ایکڑ 20 ہزار روپے امداد فراہم کی جائے گی۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب کے 2855 مواضعات میں آبیانہ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس معاف کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلاب سے 27 اضلاع کے 4678 مواضعات اور 20 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہوا جبکہ مجموعی طور پر 47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 26 لاکھ سے زائد افراد اور 21 لاکھ سے زیادہ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خدمات انجام دینے والے وزراء، ڈپٹی کمشنرز، ریسکیو اہلکاروں، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور سول ڈیفنس رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے ماہانہ اضافے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے جن میں ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز پر ٹیکس لگانے سے روکنے، سولر بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی، رینٹ اے کار سروس پر ٹیکس 15 فیصد کرنے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایم بی بی ایس فیس 10 ہزار ڈالر مقرر کرنے اور دیگر صوبوں کے امیدواروں کے لئے MDCAT لازمی قرار دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

کابینہ نے پنجاب بھر میں 8084 کالج و اسکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی، لاہور میں راشن کارڈ پائلٹ پراجیکٹ اور انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسی منصوبے کی منظوری بھی دی۔ اسی طرح ججز اور سول مجسٹریٹس کی ہزاروں نئی آسامیاں پیدا کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ "پنجاب کی کابینہ اور وزراء دفتروں میں بیٹھنے کے لئے نہیں بلکہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لئے ہیں۔ سیلاب کے باوجود سب سے کم شرح اموات ریکارڈ ہوئی، جس کا سہرا پوری ٹیم کی دن رات محنت کو جاتا ہے۔”

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates