ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفدنے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو سراہا۔ ارکین وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو میانوالی میں پہلی پبلک ٹرانسپورٹ الیکٹروبس چلانے پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سرگودھا کارڈیالوجی سے ضلع میانوالی کے امراض قلب کے مریض بھی مستفید ہوسکیں گے۔ تاریخ میں پہلی بار پسمانداور چھوٹے اضلاع سے ہر بڑے پراجیکٹ کا آغاز کررہے ہیں۔عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ستھرا پنجاب پروگرام کودنیا کاسب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام بنارہے ہیں۔ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی کے عوام کے لئے الیکٹروبس کا اغاز کسی معجزے سے کم نہیں۔ میانوالی میں بیوٹیفکیشن اور ستھرا پنجاب پراجیکٹ سے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔



