معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے امریکی وفد کی اندرون لاہور بسنت فیسٹیول میں آمد  لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت فیسٹیول  بسنت پر شہریوں کے لیے فری سفری سہولیات، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا پلان فائنل پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر تنقید، جوابدہی کا نظام بدستور کمزور ،،پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر شدید تنقید کے باوجود متعلقہ اداروں کا قبلہ درست نہ ہو سکا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب 47 ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکج عوام کے لیے لا رہی ہے۔ اس پیکج کے تحت تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔نگہبان رمضان پیکج کارڈز کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ پیکج ان افراد کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہے۔ اس کے علاوہ، مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز، جن میں لیبر اور ستھرا پنجاب کے افراد شامل ہیں، بھی اس پیکج سے فائدہ اٹھائیں گے پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اپوزیشن نے گرفتاریوں، سیاسی انتقام اور بسنت پر پابندی کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حکومتی بینچوں سے وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے سخت جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن اسمبلی کو جلسہ گاہ بنانا چاہتی ہے اور عوامی مسائل پر سیاست کر رہی ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے اور ایک لاکھ 14ہزار سے زائد نوجوان برسرِروزگار ہیں۔ 97000 نوجوانوں کو پاکستان اور 33000 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منفرد پروگرام”کریٹیوہینڈ“ ”راہِ روزگار“اور”سکل ڈویلپمنٹ پورٹل“ کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ شادی خیل، امانت اللہ شادی خیل، عادل عبد اللہ روکھڑی،ملک فیروز جوئیہ اورسجاد بھچرشامل تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال،پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے امریکی وفد کی اندرون لاہور بسنت فیسٹیول میں آمد  لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت فیسٹیول  بسنت پر شہریوں کے لیے فری سفری سہولیات، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا پلان فائنل پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر تنقید، جوابدہی کا نظام بدستور کمزور ،،پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر شدید تنقید کے باوجود متعلقہ اداروں کا قبلہ درست نہ ہو سکا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب 47 ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکج عوام کے لیے لا رہی ہے۔ اس پیکج کے تحت تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔نگہبان رمضان پیکج کارڈز کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ پیکج ان افراد کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہے۔ اس کے علاوہ، مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز، جن میں لیبر اور ستھرا پنجاب کے افراد شامل ہیں، بھی اس پیکج سے فائدہ اٹھائیں گے پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اپوزیشن نے گرفتاریوں، سیاسی انتقام اور بسنت پر پابندی کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حکومتی بینچوں سے وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے سخت جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن اسمبلی کو جلسہ گاہ بنانا چاہتی ہے اور عوامی مسائل پر سیاست کر رہی ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے اور ایک لاکھ 14ہزار سے زائد نوجوان برسرِروزگار ہیں۔ 97000 نوجوانوں کو پاکستان اور 33000 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منفرد پروگرام”کریٹیوہینڈ“ ”راہِ روزگار“اور”سکل ڈویلپمنٹ پورٹل“ کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ شادی خیل، امانت اللہ شادی خیل، عادل عبد اللہ روکھڑی،ملک فیروز جوئیہ اورسجاد بھچرشامل تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال،پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فائر سیفٹی سے متعلق اہم اور سخت فیصلے کیے گئے

وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔

اجلاس میں 9 ڈویژنز کے 1197 مقامات پر واٹر ہائیڈرنٹ نصب کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ ریسکیو 1122 میں نیا فائر انسپکٹوریٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آتشزدگی کے سدباب کے لیے جدید ترین ہائی ایکسپنشن فوم جنریٹر کے استعمال کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے بڑی عمارتوں میں سموک ڈیٹیکٹر، سی سی ٹی وی کیمرے، فرسٹ ایڈ اور آکسیجن سلنڈر کی موجودگی لازمی قرار دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ملٹی اسٹوری اور کمرشل عمارت میں واٹر ہائیڈرنٹ نصب کرنے، ایمرجنسی انخلاء کے لیے بیرونی حصے میں ہوادار سیڑھیاں بنانے اور واٹر ہائیڈرنٹ کے نرخ لاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ سمیت گنجان بازاروں میں تجاوزات اور رکاوٹیں فوری ختم کرنے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیمیکل، گتے، کپڑے اور سلنڈر کی مارکیٹوں میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت دی جائے گی جبکہ تمام اضلاع میں ہر ماہ فائر سیفٹی کی تیاری کے لیے فرضی مشقیں کی جائیں گی۔ سرکاری و نجی عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی اور ان کی ایکسپائری چیک کرنا لازمی ہوگا، خلاف ورزی پر عمارت سیل کرنے اور مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے فائر سیفٹی ڈرل کے انعقاد کو کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے کے پی آئیز میں شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فائر سیفٹی اقدامات پر دکھاوے کے بجائے مؤثر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایک انتہائی اہم ادارہ ہے اور اس کی استعداد کار، آلات اور تربیت کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گل پلازہ سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس دکھ کی گھڑی میں حکومت سندھ، کراچی کے عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں حالیہ آتشزدگی کے وقت ہوٹل کی 25 منزلہ عمارت میں 300 افراد موجود تھے اور بروقت ایس او پیز پر عملدرآمد اور ریسکیو اداروں کے فوری ردعمل کے باعث ایک بڑی ٹریجڈی رونما ہونے سے بچ گئی۔

انہوں نے ریسکیو ٹیموں، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان اور تمام اداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے آپریشن کی مانیٹرنگ کی گئی اور تمام اداروں نے ایک یونٹ بن کر فلڈ آپریشن کی طرز پر کام کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قریبی فائر ہائیڈرنٹ آپریشنل ہونے اور جدید ہائی ایکسپنشن فوم جنریٹر کے استعمال سے تباہی ٹل گئی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ہوٹل مالکان سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کریں۔ انہوں نے کمرشل عمارتوں میں ایمرجنسی خارجی راستوں کے غلط استعمال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر عمارت میں فائر سیفٹی آلات نہ صرف موجود بلکہ فنکشنل ہونے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں سلنڈروں کی انسپکشن، غیر معیاری سلنڈر بنانے اور فروخت کرنے والے اداروں کو سیل کرنے، آٹو میٹک اسپرنکل سسٹم نصب کرنے، بے ہنگم لٹکتے تاروں کے خاتمے، بیسمنٹ میں بوائلرز اور آتش گیر مواد ذخیرہ کرنے پر پابندی اور محفوظ جگہ پر ویلڈنگ کی سخت ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کمرشل عمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹ نصب کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جا رہی ہے، اس کے بعد بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates