معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے امریکی وفد کی اندرون لاہور بسنت فیسٹیول میں آمد  لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت فیسٹیول  بسنت پر شہریوں کے لیے فری سفری سہولیات، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا پلان فائنل پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر تنقید، جوابدہی کا نظام بدستور کمزور ،،پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر شدید تنقید کے باوجود متعلقہ اداروں کا قبلہ درست نہ ہو سکا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب 47 ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکج عوام کے لیے لا رہی ہے۔ اس پیکج کے تحت تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔نگہبان رمضان پیکج کارڈز کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ پیکج ان افراد کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہے۔ اس کے علاوہ، مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز، جن میں لیبر اور ستھرا پنجاب کے افراد شامل ہیں، بھی اس پیکج سے فائدہ اٹھائیں گے پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اپوزیشن نے گرفتاریوں، سیاسی انتقام اور بسنت پر پابندی کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حکومتی بینچوں سے وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے سخت جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن اسمبلی کو جلسہ گاہ بنانا چاہتی ہے اور عوامی مسائل پر سیاست کر رہی ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے اور ایک لاکھ 14ہزار سے زائد نوجوان برسرِروزگار ہیں۔ 97000 نوجوانوں کو پاکستان اور 33000 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منفرد پروگرام”کریٹیوہینڈ“ ”راہِ روزگار“اور”سکل ڈویلپمنٹ پورٹل“ کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ شادی خیل، امانت اللہ شادی خیل، عادل عبد اللہ روکھڑی،ملک فیروز جوئیہ اورسجاد بھچرشامل تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال،پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ معروف شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے امریکی وفد کی اندرون لاہور بسنت فیسٹیول میں آمد  لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت فیسٹیول  بسنت پر شہریوں کے لیے فری سفری سہولیات، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا پلان فائنل پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر تنقید، جوابدہی کا نظام بدستور کمزور ،،پنجاب اسمبلی میں سرکاری محکموں کی کارکردگی پر شدید تنقید کے باوجود متعلقہ اداروں کا قبلہ درست نہ ہو سکا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہے کہ اس سال حکومت پنجاب 47 ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکج عوام کے لیے لا رہی ہے۔ اس پیکج کے تحت تقریباً 42 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔نگہبان رمضان پیکج کارڈز کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ پیکج ان افراد کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہے۔ اس کے علاوہ، مریم نواز راشن کارڈ ہولڈرز، جن میں لیبر اور ستھرا پنجاب کے افراد شامل ہیں، بھی اس پیکج سے فائدہ اٹھائیں گے پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اپوزیشن نے گرفتاریوں، سیاسی انتقام اور بسنت پر پابندی کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حکومتی بینچوں سے وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے سخت جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن اسمبلی کو جلسہ گاہ بنانا چاہتی ہے اور عوامی مسائل پر سیاست کر رہی ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈھائی لاکھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے اور ایک لاکھ 14ہزار سے زائد نوجوان برسرِروزگار ہیں۔ 97000 نوجوانوں کو پاکستان اور 33000 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منفرد پروگرام”کریٹیوہینڈ“ ”راہِ روزگار“اور”سکل ڈویلپمنٹ پورٹل“ کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ شادی خیل، امانت اللہ شادی خیل، عادل عبد اللہ روکھڑی،ملک فیروز جوئیہ اورسجاد بھچرشامل تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال،پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

صوبائی وزیر توانائی اور کنوینئر ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس ،،لاہور میں برقی تنصیبات، کیبل نیٹ ورکس اور عوامی تحفظ سے متعلق اصلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تشکیل دیے گئے ورکنگ گروپس کی اب تک کی کارکردگی اور جاری سروے پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ لیسکو، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور پیمرا باہمی اشتراک سے ایک مربوط حکمت عملی طے کریں گے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داریوں کے واضح تعین کے ساتھ عملدرآمد کے لیے ٹھوس اور قابلِ عمل ٹائم لائن پیش کریں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیسکو کے کھمبوں پر ٹی وی اور ڈیٹا کیبل آپریٹرز کی تاریں ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہیں جبکہ سینکڑوں غیر لائسنس یافتہ کیبل آپریٹرز صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ شاہ عالم مارکیٹ، اچھرہ، مون مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ، برکت مارکیٹ اور ٹھوکر نیاز بیگ کو ابتدائی مرحلے میں ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر توانائی نے لیسکو انفراسٹرکچر پر غیر ضروری اور غیر قانونی کیبلز کے مکمل خاتمے، خراب اور جھکے ہوئے کھمبوں اور انسولیٹرز کی فوری تبدیلی، پول ماونٹڈ ٹرانسفارمرز، سروس پولز اور جنکشن بکس کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں انڈر گراؤنڈ نیٹ ورک کو لازمی قرار دیا جائے گا۔
فیصل ایوب کھوکھر نے واضح کیا کہ ہر پندرہ دن بعد پیش رفت رپورٹ محکمہ توانائی کو ارسال کی جائے گی۔ اجلاس میں کیبل ایسوسی ایشن کی جانب سے تجویز دی گئی کہ لائسنس یافتہ آپریٹرز کو غیر قانونی آپریٹرز سے الگ کرکے ٹریٹ کیا جائے اور ریگولیٹری ادارے مرحلہ وار اور مشاورت سے کارروائی کریں، جبکہ کسی بھی اقدام سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
اجلاس میں شارٹ ٹرم، مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم اصلاحی منصوبے پیش کیے گئے جن میں صوبائی سطح پر حفاظتی معیارات کے نفاذ کے لیے قانون سازی، کم صلاحیت اور اوورلوڈ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی، نئی رہائشی اسکیموں میں انڈر گراؤنڈ نیٹ ورک کی پابندی اور بڑے شہروں و ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مرکزی سڑکوں کی مکمل ری ڈیزائننگ شامل ہے۔ منصوبے پر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری توانائی ڈاکٹر فرخ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈی جی ریسکیو سمیت لیسکو، الیکٹرک انسپکٹرز، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، ایل جی اینڈ سی ڈی، پی اینڈ ڈی، سی اینڈ ڈبلیو، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، والڈ سٹی لاہور اتھارٹی، پی ٹی اے، پیمرا، کیبل ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

Share the Post
اوپر تک سکرول کریں۔

ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں تاکہ ہماری نئی اپڈیٹس سے باخبر رہیں!

Connect, Engage, Stay Informed! Join Our Social Media Platforms For all the Latest Updates