جلاس کے دوران کمیٹی کے سامنے مجموعی طور پر 21 آڈٹ پیراز پیش کیے گئے جن میں مقررہ اہلیت کے بغیر جونیئر ٹیکنیشنز اور ویکسینیٹرز کی تقرری، کمپیوٹر آپریٹر کے عہدے پر غیر قانونی اپ گریڈیشن، کمپیوٹر آپریٹرز کو ٹائم اسکیل پروموشنز کی بے قاعدہ منظوری اور کیڈر میں غیر قانونی تبدیلیوں سے متعلق امور شامل تھے۔
تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے دو آڈٹ پیراز مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ انتظامی محکمے کو بھجوا دیے، جبکہ سات آڈٹ پیراز اجلاس کے دوران نمٹا دیے گئے۔



